ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :بینا وئیدیا ہائی اسکول کی طالبہ کو ضلعی سطح کے مضمون نویسی مقابلے میں سوم مقام

بھٹکل :بینا وئیدیا ہائی اسکول کی طالبہ کو ضلعی سطح کے مضمون نویسی مقابلے میں سوم مقام

Sun, 18 Sep 2016 19:13:49    S.O. News Service

بھٹکل:۱۸/ستمبر (ایس او نیوز) کرناٹکا کے سابق وزیر اعلیٰ ، پسماندہ طبقات کے مسیحا کے طورپر مشہور دیوراج ارس کے صد سالہ جشن کے موقع پر کمٹہ میں ضلعی تعلیمات عامہ محکمہ اور تربیتی ادارے کی طرف سے ضلعی سطح کے مضمون نویسی مقابلے میں بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور کی بیناوئیدیا ہائی اسکول کی طالبہ کاویا پنڈت نے سوم مقام حاصل کیا ہے۔ ضلعی سطح کے مضمون نویسی مقابلے میں طالبہ کی کارکردگی پر اور ان کی رہنمائی کرنے والے استاد چندر شیکھر آچاریہ کو انتظامیہ کے صدر منکال وئیدیا ، پرنسپال اور اساتذہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: